ٹیسٹ ریکنگ ،سعود شکیل اور نعمان علی ٹاپ10میں شامل

لاہور (سپورٹس نیوز) دو پاکستانی سٹارز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد آئی سی سی مینز ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی ہے۔مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل اور سپنر نعمان علی نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی 127 رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری دلائی۔سعود شکیل 753 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ بلے بازوں میں 8ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پہلی اننگز میں سعود شکیل کی 84 رنز کی اننگز نے انہیں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ (746پوائنٹس، 9ویں) اور ہندوستان کے رشبھ پنت (739پوائنٹس، 10ویں) سے آگے دھکیل دیا۔ انگلینڈ کے جو روٹ (895) اور ہیری بروک (876) سرفہرست دو بلے باز ہیں، اس کے بعد نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 867 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پہلی اننگز میں 71 رنز سکور کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 2 درجے ترقی پاکر 18ویں جبکہ دوسری اننگز میں نصف سنچری سکور کرنے والے ٹیسٹ کپتان شان مسعود 3 درجے ترقی کے بعد 42ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثنا نعمان علی ملتان ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لیکر 761 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچ گئے اور پہلی بار ٹاپ 10 بالرز میں شامل ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں