ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ بدلنے پر غور شروع

لندن (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ بدلنے پر غور شروع کردیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلے سائیکل کے لیے چار روزہ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ کیا جائے گا، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 5 روزہ میچ کھیلیں گی۔پاکستان سمیت دیگر ٹیمیں 4 دن کا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ایشیز، بارڈر گواسکر اور اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی کے میچز روایتی انداز میں ہی ہوں گے۔ پاکستان، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور دیگر ٹیمیں چار دن کا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں