ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

نیویارک (شوبز نیوز) طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد رواں سال کی سب سے بڑی اور متوقع شادی کی تاریخ بالآخر سامنے آگئی ہے۔حالیہ رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹ بال اسٹار ٹریوس کیلسی رواں سال 13 جون کو امریکا کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع دی اوشن ہاس میں شادی کریں گے۔شادی کے لیے 13 جون کی تاریخ کا انتخاب خاص طور پر ٹیلر سوئفٹ کی پسند پر کیا گیا ہے، کیونکہ نمبر 13 گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ کے لیے خوش قسمتی کی علامت مانا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں