9

ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے الیکشن کا انعقاد

کمالیہ(نامہ نگار) ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن پاکستان کے الیکشن2024,25انتخابات لاہور گلبرگ میں ہوئے جس میں ملک بھر سے یونینز کے صدرز اور جنرل سیکرٹریز نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔کمالیہ سے صدر محمد ساجد اور جنرل سیکرٹری فیض سلطان فیصل نے بھی بھرپور شرکت کی اور ووٹ کاسٹ کئے انتخابات میں صدر پنجاب،و جنرل سیکرٹری آل پنجاب اور صدر آل پاکستان اور جنر ل سیکرٹری آل پاکستان کے انتخابات ہوئے جس میں صدر پنجاب میاں محمد مصطفی منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری پنجاب اللہ دتہ المعروف اے ڈی بھائی منتخب ہوئے اس طرح آل پاکستان کے صدر ڈاکٹر خالد محمود جن کا تعلق فیصل آباد سے ہے منتخب ہوئے اور چوہدری زوہیب جن کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں