ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کر لینا چاہیے۔ کمارا سنگا کارا

کولمبو(سپورٹس نیوز)سابق سری لنکن بیٹر کمارا سنگاکارا نے ڈبلیو ٹی سی فائنل میں جنوبی افریقہ کی فتح کے بعد کہا ہے کہ اب ہمیں ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو مان لینا چاہیے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد دنیا بھر میں اپنی شاندار بیٹنگ صلاحیتوں کیلئے مشہور سری لنکا کے لیجنڈ بیٹر کمارا سنگاکارا نے ٹیما باووما کی کپتانی کو سراہا۔کمارا سنگاکارا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن بن چکی ہے تاہم اس جیت میں انفرادی صلاحیتوں سے قطع نظر اب ہمیں ٹیمبا باووما کی قائدانہ صلاحیتوں کو مان لینا چاہیے۔ ٹیمبا باووما نے نہ صرف فائنل ٹیسٹ میچ میں بہترین کپتانی کی تھی بلکہ انھوں نے پہلی اننگز میں کارآمد 36 رنز جبکہ دوسری اننگز میں ایڈن مارکرم کے ساتھ فتح گر شراکت قائم کرتے ہوئے 66 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں