ٹیمیں 100فیصد پے آرڈرز کی ترسیل یقینی بنائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نگہبان رمضان پیکج خوشیاں بانٹنے کا بڑا ذریعہ بن گیا۔فیصل آباد ڈویژن میں کمشنر مریم خان کی زیرسرپرستی پے آرڈز کی تقسیم آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 3لاکھ 79ہزار 129 مستحقین کے گھروں تک پے آرڈرز پہنچادیئے گئے۔ تقسیم کئے گئے پے آرڈز مقررہ ہدف کا 95فیصد سے زائد ہیں۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں 859 ٹیمیں 100فیصد ہدف کے حصول کیلئے تاحال متحرک ہیں۔ڈویژن میں اہل افراد سے پے آرڈرز رقوم کی ادائیگی میں ناجائز کٹوتیاں کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔کمشنر کا کہنا ہے کہ ٹیمیں 100فیصد پے آرڈرز کی ترسیل تک فیلڈ میں رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں