ٹیم ایک ہی چیز میں پھنسی ہے ،اسٹرائیک ریٹ اور انٹینٹ ‘شعیب ملک

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ہی چیز میں پھنسا ہوا ہے اسٹرائیک ریٹ اور انٹینٹ بس اس میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ایشیاکپ میں پاکستان کی شکست کے بعد ٹی وی چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان ایک ہی چیز میں پھنس کر رہ گیا ہے وہ ہے اسٹرائیک ریٹ اور انٹینٹ (ارادہ)، بھائی آپ لوگ یہ تو دیکھ لیں جن پلیئرز کے بارے میں آپ اسٹرائیک ریٹ اور انٹینٹ کا کہہ رہے ہیں آپ کو اس بارے میں علم بھی ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ ہاں تو بڑا آسان ہے آپ کسی استاد کو بھی بٹھا دیں تو وہ بولے گا انٹینٹ، اسٹرائیک ریٹ یہ تو ہر بندہ بول دیتا ہے، اس کو کیسے کرنا ہے یہ جن کو پتا ہے وہی کرواسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں