76

ٹیم میں تعصب کی باتیں ٹھیک نہیں،سبز پرچم کیلئے کھیلتے ہیں،رضوان

پشاور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم میں تعصب کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری ٹیم قومی جذبے کے تحت سبز پرچم کے لیے کھیلتی ہے ۔ اسپورٹس جرنلسٹ کے عالمی دن کی مناسبت سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بال اور بیٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا، انسان کے ہاتھ میں محنت اور ہمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تعصب کی بے بنیاد باتیں چل رہی ہیں، جب ہم ملک کے لیے کھیلتے ہیں، ہمارے ذہن میں صرف یہ بات ہوتی ہے کہ ہماری مخالف ٹیم کونسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تنقید کا سامنا نہیں کرسکتے وہ دنیا میں کچھ نہیں کر سکتے ، ہمیں لوگوں کو نہیں دیکھنا کہ وہ کیا کہتے ہیں ، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ میں ملک کے لئے کیا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری کرکٹ ٹیم قومی جذ بے کے تحت متحد ہو کر سب ہلالی پرچم کے لئے کھیلتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں