ٹیم کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر مشورے سے کیا جاتا ہے

لاہور(سپورٹس نیوز) کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم میں ساری چیزیں باہمی مشاورت سے ہوتی ہیں، کوچ اور کپتان سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر فیصلے کرتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی میڈیا کو بریفنگ کے دوران ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتا، میں بھی 3سے4ماہ کوچ رہا، سلیکشن کے وقت کوچ کو بھی ساتھ بٹھایا جاتا ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ مقصد ہوتا ہے بہترین ٹیم سلیکٹ ہو، ورلڈکپ میں جو پرفارمنس ہونی چاہئے تھی وہ نہیں آسکی، ورلڈکپ کیلئے ہمیں بہت امید تھی لیکن ویسے نتائج نہیں آئے، امید تھی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ورلڈکپ سے پہلے ہونا چاہئے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں