ٹیم کی سرجری نہ ہوئی تو آئندہ اس سے بھی بُرا حال ہوگا

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی سرجری نہ ہوئی تو چیئرمین پی سی بی عہدے سے استعفیٰ دیدیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے موجودہ تجزیہ کار اور سابق قومی کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم میں سرجری کا کہا تھا، چیئرمین پی سی بی مضبوط آدمی ہیں سب کو ٹھیک کردیں گے۔باسط علی نے کہا کہ قومی ٹیم کی اب بھی سرجری نہ ہوئی تو آئندہ اس سے بھی بُرا حال ہوگا، نیوزی لینڈ کی چھوٹی ٹیم آئی تھی تو ہمیں بھی نئے لڑکوں کو چانس دینا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں