ٹینس سٹار رافیل نڈال نے دائیں ہاتھ کی سرجری کرا لی

میڈرڈ (سپورٹس نیوز) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے اپنے دائیں ہاتھ میں طویل عرصے سے جاری درد اور حرکت کی محدودیت کے علاج کے لیے سرجری کروا لی ہے۔22 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اور بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے رافیل نڈال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ اس مسئلے کا کافی عرصے سے اپنے دائیں ہاتھ میں تکلیف برداشت کر رہے تھے۔انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کا دایاں بازو پٹی میں بندھا اور سلنگ میں دکھائی دے رہا ہے۔ رافیل نڈال نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اب آئندہ سال کے آسٹریلین اوپن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔رافیل نڈال کے نمائندے کے مطابق سرجری دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی جڑ کے جوڑ پر کی گئی، جس کا مقصد درد میں کمی اور حرکت کو بحال کرنا تھا۔یہ آپریشن بارسلونا کے ایک نجی طبی مرکز میں انجام دیا گیا۔39 سالہ رافیل نڈال نے نومبر 2024 میں پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں