ٹیچنگ ہسپتالوں میں چھٹیوں کے اختیارات میں تبدیلی

لاہور (بیورو چیف) محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کردیئے۔ٹیچنگ ہسپتالوں ، طبی اداروں کی انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹرز کو چھٹی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ ٹیچنگ ہسپتال صرف 17گریڈ تک کے ملازمین کی 89دن کی رخصت منظورکرسکیں گے۔سینئر رجسٹرار سے پروفیسرز تک کی چھٹی محکمہ صحت کے افسران منظوری دیں گے، خواتین ڈاکٹرز وملازمین کی میٹرنٹی،عدت کی چھٹی کی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے پاس رہے گا۔گریڈ 18 سے 20کے جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی بھی ہرقسم کی چھٹی محکمہ صحت منظور کرے گا، تمام ڈاکٹرز وسرکاری ملازمین کو89دن کی چھٹی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے سربراہان کے پاس تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں