سرگودھا (بیورو چیف) صنعتی شعبہ پر ٹیکسوں کی بھرمار سے رہی سہی انڈسٹری بھی بند ہوجائیگی پہلے ہی ملک بھر کے صنعتکار اپنی صنعتیں بند کرکے اور کام کرنے کے علاوہ دیگر ممالک کو کوچ کرنے لگے ہیں اب جو صنعتیں باقی رہ گئی ہیں ان پر ٹیکسوں کی بھرمار انڈسٹری کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے ان حالات میں بے روزگاری بڑھے گی اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں جبکہ پٹرولیم اور بجلی’ گیس کی قیمتوں نے تاجروں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے دوسری طرف حکومت کی جانب سے کاروبار پر پابندیاں ان کے مسائل میں اضافے کا موجب بن رہی ہیں میاں محمد عمران نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو آنیوالے دنوں میں مزید مشکلات بڑھیں گی۔
35