ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا شکار،تیزی سے بند ہونے لگی،ہزاروں ورکرز بیروزگار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آبادکی ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کا شکار ، تیزی سے بند ہونے لگی ، ہزاروںورکرز بیروز گار،تفصیلات کے مطابق بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ملک کی ایکسپورٹ میں ساٹھ فیصد شیئر رکھنے والی فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے ، بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ، آرڈرز کی کمی کے باعث فیکٹریوں میں دو شفٹیں بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔بنگلہ دیش ، ویتنام اور دیگر ممالک سے بجلی اور گیس کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی صنعتکاروں کے لئے یورپ اور امریکہ سے آرڈرز لینا مشکل ہوگیا۔سپننگ اور پروسیسنگ کے بعد ہوزری انڈسٹری پر بھی 24 گھنٹوں کی بجائے 8 گھنٹے کام ہونے سے ہزاروں مزدوروں کا روزگار ختم ہوچکا ہے۔تیزی سے بند ہوتے کارخانوں کے باعث چلتی فیکٹریوں کے مزدور بھی کسی بھی وقت فیکٹریاں بند ہونے کے ڈر سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ٹیکسٹائل انڈسٹری مالکان ،ایکسپوٹرز اورورکرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے اقدامات کئے جا ئیں ،بجلی و گیس کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کے برابرکی جائیں ۔ فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری چلے گی تو ملک چلے گا ۔اگر ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرف توجہ نہ دی گئی تو پھر بیروز گاری کا ایساسیلاب آئے گا جوسب کو بہا لے جا ئیگا، اس لئے حکومت کو اس طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں