41

ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے خوشخبری،چین کی100کمپنیوں کا پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس بنانے کااعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کے رویِی شینڈونگ گروپ نے پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب میں ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ٹیکسٹائل پارکس کا قیام سی پیک کا حصہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔چین سے آئے ہوئے رویِی شینڈونگ گروپ کے وفد نے حالیہ دور پاکستان کے دوران اس منصوبے کے پیش نظر پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔چین کے وفد نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا مقصد ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 5بلین ڈالر تک اضافہ اور عالمی ٹیکسٹائل حب کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانا ہے۔اس منصوبے کے تحت چین کی تقریبا 100بڑی ٹیکسٹائل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے ذریعے برآمدات میں 2 بلین ڈالر سے 5 بلین ڈالر تک اضافہ متوقع ہے۔اس کے علاوہ، یہ منصوبہ مقامی باشندوں کے لیے 5 لاکھ تک ملازمتیں پیدا کر کے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے گا۔ان ٹیکسٹائل پارکس کو جدید ٹیکنالوجیز اور شمسی توانائی کے ذریعے کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا جن میں کاربن کا اخراج صفر ہوگا۔ یہ ٹیکسٹائل پارکس ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی و خوشحالی سمیت معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے پالیسی سطح کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں