ٹیکسٹائل ملز مالکان ایف بی آر کے کالے قانون کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹیکسٹائل ملز مالکان ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کے کالے قانون کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔اگر کالے قانون کو بند نہ کیا گیا تو آئندہ مشترکہ لائحہ تیار کیا جائیگا آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملزایسوسی ایشن ایپٹماکاہنگامی اجلاس ایپٹماہائوس میں منعقد ہواجس میں سینکڑوں مل مالکان نے شرکت۔ اجلا س میں ریجنل ٹیکس آفس کی جانب سے فیصل آباد کے ٹیکسٹائل پروسیسنگ اداروں کو 38.A اور 40.Bجیسے کالے قانون کے تحت بند کیا جارہا ہے اجلاس میں اس سنگین اقدام کی سخت مذمت کی گئی اوراسے موجودہ معاشی بدحالی کے دنوں میں ٹیکسٹائل اداروں پرشب خون مارنے کے چیئرمین بائو ملک محمد اکرم سابق چیئرمین حافظ شیخ محمد اصغر قادری چوہدری حبیب گجر سمیت دیگر نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اپنے جائز حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس کالے قانون سے ٹیکسٹائل شہرمیں سخت تشویش پیداہوگئی ہے جس سے بے روزگاری سیلاب آئے گا جسے سنبھالنا مشکل ہو جائے اس سلسلہ میں اجلاس میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جوفیڈریشن پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈجملہ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز سے مشترکہ مل کر ائندہ کے لئے لائحہ مرتب کیا جائے گا اجلاس میں سابق چیئرمین حافظ اصغرقادری ‘سابق چیئرمین احتشام جاوید’سنٹرل وائس چیئرمین آل پاکستان میاں آفتاب ‘سابق چیئرمین حبیب گجر’سابق سینٹرل چیئرمین شیخ بائوامجد’ایگزیکٹوممبرشیخ اسلم ‘غلام جیلانی ریحان اشرف ودیگرنے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں