2

ٹیکس دہندگان کے پاس ورڈز 60دنوں میں خود کا ر طور پر ختم ہوجائینگے

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے کھاتوں اور حساس ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے آئرس 2.0 کے لیے پاس ورڈ مینجمنٹ سسٹم میں بڑی تبدیلی متعارف کروا دی ہے۔ایف بی آر کے مطابق تمام ٹیکس دہندگان کے پاس ورڈز 60 دنوں میں خودکار طور پر ختم ہو جائیں گے اور تقریبا دو ماہ بعد تمام رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو نیا پاس ورڈ لگانا ہوگا۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں ٹیکس گزاروں کو اپنے پاس ورڈ کی تبدیلی کے دوران بعض مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر ان کے ای میل یا فون نمبر غلط ہوں۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق یہ قدم ٹیکس گزاروں کے حساس ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں