34

ٹیکس ریلیف ملنے کے باوجود پاکستان کی یورپ کوبرآمدات کم

اسلام آباد (بیوروچیف)جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال میں کم ہونا شروع ہو گئی ہیں حالانکہ اس اسٹیٹس کی بدولت بیشتر پاکستانی مصنوعات کے لیے یورپی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری داخلے کی اجازت ملتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6.89 فیصد کم ہو کر 5.411 ارب ڈالر رہ گئیں جوکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 5.812 ارب ڈالر تھیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ کمی بنیادی طور پر مغربی، جنوبی اور شمالی یورپ میں پاکستانی اشیا کی مانگ میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں