57

ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف (اداریہ)

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ رابطہ رہتا ہے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے امریکہ میں ورلڈ بنک آئی ایم ایف اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں ہوئیں، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت جا رہی ہے شرح سود میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے مہنگائی 38فی صد سے 7فی صد پر آ گئی ہے امریکہ میں موڈیز’ فنچ اور دیگر ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ مثبت میٹنگ ہوئی انہوں نے پاکستان کی معیشت کی بہتری کی تعریف کی ہے زرمبادلہ کے ذخائر اڑھائی ماہ کی امپورٹ کے لیے کافی ہیں ملک میں میکرواکنامک استحکام آیا ہے اب اس کو مزید آگے لیکر جائیں گے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کا اپنا پروگرام ہے وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی معاشی روڈ میپ پیش کریں گے’ آئی ایم ایف کے وفد سے کوئی بات ڈھکی چھپی نہیں ہے معیشت کی بہتری کیلئے مقررہ اہداف حاصل کریں گے چاروں وزرائے اعلیٰ نے معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے وزیرخزانہ نے کہا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ کا شکر گزار ہوں جو ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کرنی ہے آئی ایم ایف سے اپنا پلان شیئر کیا ہے صرف چارٹرڈ آف اکانومی ہی نہیں چارٹر آف انوائرمنٹ بھی کرنا چاہیے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے موڈیز وغیرہ خوش ہیں معیشت بہتری کے اہداف حاصل کریں گے اس حوالے سے تمام سیکٹرز کو کردار ادا کرنا ہے ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا” وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جب سے وزارت خزانہ کا قلمدار سنبھالا ہے انہوں نے معیشت کی بحالی کیلئے ان تھک محنت کر کے معاشی بحران کو ختم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا اور وزیراعظم کی اہم معاشی ٹیم کی سربراہی کر کے ملک کو اس قابل بنا دیا کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کے اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں امید ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں