ٹیکس وصولیوں میں 1016ارب شارٹ فال

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں بدترین شارٹ فال کا سامنا ہے، مجموعی خسارہ 1016ارب روپے تک پہنچ گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مئی 2025میں 935ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کر لیا جبکہ مئی میں 1110ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر تھا، ایف بی آر کو مئی کے مہینے میں 175ارب روپے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق جولائی تا مئی 11ماہ کے دوران مجموعی طور پر 10ہزار 244ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 11ہزار 240ارب روپے ہدف مقرر تھا۔ جولائی تا مئی مجموعی خسارہ 1016ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔رواں مالی سال نظرثانی شدہ ٹیکس ہدف 12ہزار 330ارب روپے ہے، رواں مالی سال کا اصل ٹیکس ہدف 12ہزار 970ارب روپے مقرر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں