ٹیکس وصولی میں کراچی ایک بار پھر بازی کے گیا

کراچی (بیوروچیف) ایف بی آر لارج ٹیکس آفس کراچی کے مطابق رواں مالی سال میں ایک سال میں لارج ٹیکس آفس کراچی نے 3ہزار 256ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ‘تفصیلات کیمطابق مالی سال 2024-25کے اختتام پر کراچی نے سب سے زیادہ ٹیکس دینے کا ریکارڈ بنا دیا، مالی سال 2025میں ایک سال میں لارج ٹیکس آفس کراچی نے 3ہزار 256ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ریکارڈ بنا دیا، ایل ٹی او کراچی نے ایک دن میں 184ارب 78کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔ایل ٹی او کراچی کے مطابق جون 2025میں ایل ٹی او کراچی نے 449ارب 5کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا کیا ،جون 24کے مقابلے جون 25میں ایل ٹی او کی ٹیکس وصولی میں 48فیصد کا اضافہ ہوا۔چیف کمشنر لارج ٹیکس آفس کراچی زبیر بلال کی سربراہی میں ٹیم کی بہترین کارکردگی رہی، لارج ٹیکس آفس کراچی نے مالی سال 2024-25میں۔ 3ہزار 256ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے مالی سال 25میں ایک ٹی او ٹیکس وصولی میں 29فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں