51

ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے FBR کا نادرا سے رابطہ

اسلام آباد (بیوروچیف)نگران حکومت نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اور نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے درمیان ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لینگے جبکہ نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلرز کے ٹیکس پروفائل کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ڈیٹا کا بھی تبادلہ کیا جائے گا، دونوں اداروں کی اعلی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے سربراہ نادرا کے چیئرمین ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں