ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے انعام کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) محکمہ ایکسائز نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔ایکسائزحکام کے مطابق ٹیکس چوری کی نشاندہی کرنے والوں کو جرمانے کا20فیصد انعام دیا جائیگا،اب عام شہری بھی ٹیکس چوری کی اطلاع دے کر انعامی رقم حاصل کر سکیں گے،نشاندہی پر ٹیکس چور کو چوری کیے گئے ٹیکس کے برابر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا،،ملوث ملازمین و مالکان کے خلاف اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ تجویز دی گئی تھی ایکسائز حکام کے مطابق صوبائی کابینہ نے انعامی سکیم وسل بلور سسٹم کی منظوری دے دی ہے،نئی سکیم کے لئے رولز میں ترامیم کی سمری جلدبھجوائی جائے گی،وسل بلور سکیم کا رواں مالی سال کے اختتام تک آغاز کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں