ٹیکس چھوٹ حاصل کرنیوالے اداروں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنانس بل 2025-26 میں ان اداروں کی فہرست میں مزید اضافہ کیا گیا ہے جو پہلے سے ٹیکس چھوٹ سے مستفید ہو رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق اس میں سابق صدرِ پاکستان اور ان کی بیوہ کی پنشن، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو فاونڈیشن، پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ اور پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل، پاکستان واٹر اینڈ پاور اتھارٹی کی کارپوریٹائزڈ ادارے، وزیراعظم خصوصی فنڈ برائے دہشتگردی کے متاثرین، وزیر اعلیٰ (پنجاب) ریلیف فنڈ برائے خیبر پختونخوا کے بے گھر افراد (آئی ڈی پیز)، نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹیکس چھوٹ دی گئی۔رپورٹ کے مطابق دیامر بھاشا و مہمند ڈیمز فنڈ، وزیراعظم کا کووڈ-19ریلیف فنڈ 2020، نیشنل انڈومنٹ اسکالرشپ فار ٹیلنٹ، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، پرائیویٹائزیشن کمیشن آف پاکستان اور فوجی فائونڈیشن کو بھی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں