11

ٹیکس کی رقم براہ راست سرکاری خزانے میں جمع کرانا لازم قرار

لاہور (بیوروچیف) پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی خزانہ نے فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق نجی کمپنیوں کے اکانٹس آفیسرز کو تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی کرنیکا اختیار مل گیا۔ فنانس بل کے مطابق ڈی ڈی اوز ٹیکس کٹوتی کے بعد ہی تنخواہیں جاری کریں گے ، ٹیکس کی عدم ادائیگی پر محکمہ ایکسائز کا متعلقہ افسر جوابدہ ہوگا۔ٹیکس کی رقم براہ راست سرکاری خزانے میں جمع کرانا لازم قرار دے دیا،پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 جلد اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا،اجلاس کی صدارت چیئرمین آغا علی حیدر نے کی ،مختلف محکموں کے افسران نیشرکت کی،محکمہ ایکسائزنے قانون اور خزانہ کے افسران کی مشاورت سے بل منظور کیا گیا۔بل کیمطابق ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز فوری کارروائی کرے گا،سرکاری افسران پر ٹیکس کٹوتی ،خزانے میں جمع کروانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ،اگر کوئی افسر غفلت برتے گا تو وہ خود ٹیکس کی رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔بل کو سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کیا گیا جہاں غورو غوص کے بعد منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں