ٹی وی فیس ختم کرنے کی تیاری

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے بجلی بلوں میں 35روپے ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صارفین سے ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں جبکہ سالانہ تقریبا 16ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں