2

ٹی وی میزبان نادیہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں

کراچی(شوبز نیوز) پاکستان کی نامور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان، سینئر اداکار بہروز سبزواری کے خواتین کے لباس سے متعلق ماضی میں دیے گئے بیان پر طنزیہ انداز میں بات کرتے ہوئے توجہ کا مرکز بن گئیں۔شو کے دوران اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک ڈرامے میں صبا قمر کے کردار اور ان کے لباس کی تعریف کر رہی تھیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے نادیہ خان کے لباس کو بھی سراہا اور یہ رائے دی کہ ملبوسات قدرے زیادہ فِٹ ہونے چاہئیں۔نادیہ نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے چست کپڑے بہروز سبزواری کو پسند نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں