ٹی وی ڈرامہ ”میری زندگی ہے تو” میں بلال عباس اور ہانیہ کی بہترین اداکاری

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار بلال عباس کی بیڈ مینٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل میری زندگی ہے تو میں ہانیہ عامر (آئرہ) اور بلال عباس (کامیار) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ہانیہ اور بلال کی شاندار کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، میری زندگی ہے تو ڈرامے کو رادین شاہ نے لکھا ہے جبکہ ڈرامے کی ہدایت کاری مصدق ملک نے کی ہے۔تاہم اب پاکستان کی اسٹار ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنے جاری ڈرامے “میری زندگی ہے تو کے بیہائنڈ دی سینز کی ایک پرجوش جھلک شیئر کرکے مداحوں کو خوش کر دیا۔ہانیہ نے ڈرامے کے ریہرسلز اور بیک اسٹیج کے دلکش لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز کا ایلبم پوسٹ کیا، جس کا کیپشن مزاحیہ انداز میں تھا: یہ گلاب جامن پاگل کر دینے والے ہیں۔ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کی شروعات اپنی ایک دلکش ویڈیو اور خوبصورت تصویر سے کی، لیکن تیسری سلائیڈ نے فورا مداحوں کی توجہ کھینچ لی، اس کلپ میں ہانیہ اور ان کے کو اسٹار بلال عباس کو سیٹ پر بیڈمنٹن کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں