ٹی وی ڈرامہ میں منفرد کردار کی خواہش ہے’ ماہرہ خان

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی پر واپسی کا عندیہ دے دیا۔ ماہرہ خان نے نئی فلم نیلوفر کے شاندار ٹیزر کے اجرا کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کیساتھ دلچسپ سوال جواب کا سیشن کیا جس میں انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں اور ٹی وی واپسی کے امکانات پر بات کی۔ ماہرہ خان ان دنوں ہیوسٹن میں ایوارڈز تقریب میں شرکت کے لیے موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میں تھکی ہوئی اور جیٹ لیگ کا شکار ہوں، مگر پھر بھی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔جب ایک مداح نے پوچھا کہ وہ کب ٹی وی پر واپس آئیں گی، تو ماہرہ نے جواب دیا کہ مجھے پتا ہے، مجھے آنا چاہیے، میں کسی ایسے کردار کا انتظار کر رہی ہوں جو اب تک نہیں کیا۔ایک اور سوال کے جواب میں، جب مداح نے پوچھا کہ کیا نیلوفر ان کے کیریئر کا سب سے مشکل کردار تھا، تو ماہرہ نے کہا کہ نہیں لیکن سب سے پاکیزہ، سب سے میٹھا، ریحانہ اس دنیا کی نہیں ہے، ریحانہ، تم یاد آتی ہو۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان فلم نیلوفر میں ایک نابینا خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں، جبکہ ان کے مدِمقابل فواد خان نظر آئیں گے، دونوں کی مشہور جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہے، جس سے شائقین میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں