73

ٹی ٹوئنٹی سیریز’بنگلا دیش ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا دس رکنی گروپ لاہور پہنچ گیا۔ 10رکنی اسکواڈ میں کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے، بنگلہ دیش ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 28مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں