ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد کسی نے مجھ سے بات تک نہیں کی’ محمد عامر

لاہور (سپورٹس نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد کسی نے مجھ سے بات ہی نہیں کی، کسی نے مجھے پلان کا نہیں بتایا اور عقل مند کے لیے اشارہ کافی ہوتا ہے ، جب میں پلان میں نہیں تو پھر میں نے اپنا تو سوچنا ہے اب میں نے سوچ لیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے تھینک یو ویری مچ ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ورلڈ کپ جب کھیلنے آیا تھا تو کاونٹی کا معاہدہ چھوڑ کر آیا تھا ، جتنا میں ورلڈ کپ میں کھیلا اس دوران میرے پیسے ہی زیادہ لگے ہیں، میرے ٹرینر نے میرے ساتھ سفر کیا اس کا سارا خرچ میں نے خود اٹھایا خیر وہ ایک الگ بات ہے۔ بابر اعظم کے بارے میں محمد عامر کہتے ہیں کہ بابر اعظم پاکستان کا بہترین کرکٹر ہے ، اس میں کوئی شک نہیں لیکن اس وقت اس کا بیڈ پیچ چل رہا ہے اور یہ کچھ زیادہ لمبا ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی پر بیڈ پیچ آتا ہے ، جب بابر اس سے نکلے گا تو لمبے رنز کرے گا ، میں نے نوٹ کیا ہے کہ بابر اعظم بال پر کچھ لیٹ آ رہا ہے اور اس وجہ سے بابر اعظم شاٹ سلیکشن کے بارے میں فیصلہ نہیں کر پا رہا ۔ محمد عامر نے کہا کہ گرائونڈ میں کسی سے یاری دوستی نہیں ہوتی اور نہ کوئی سینئر جونیئر نہیں ہوتا ہے، کوئی مجھے پہلی بال پر شاٹ مار دے میں تو میں اسے جا کر جپھی تو نہیں ڈال سکتا میں اسے کچھ جا کر بولوں گا ہی نا تاکہ اس کا فوکس ہٹے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں