ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست پر امریکی پاکستانی شدید برہم

ڈیلس /ہیوسٹن (سپورٹس نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرمناک شکست پر امریکی پاکستانیوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ مریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہروں ڈیلس اور ہیوسٹن میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل پاکستانی شائقینِ کرکٹ میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جاتا تھا، کمیونٹی سینٹرز، ریسٹورنٹس اور کیفے ہاسز میں بڑی اسکرینیں سجائی گئیں، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے اور نوجوانوں سے لے کر بزرگوں تک سب کی نظریں میچ پر مرکوز رہیں۔میچ کے دوران قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی نے اس جوش کو مایوسی میں بدل دیا، ڈیلس میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں موجود تھے، تاہم نتیجہ واضح ہوتے ہی پاکستانی خاموشی سے واچ پارٹیز سے رخصت ہو گئے، بعض افراد نے اعتراف کیا کہ وہ شرمندگی سے بچنے کیلئے میچ ختم ہونے سے قبل ہی گھروں کو واپس چلے گئے۔دوسری جانب ہیوسٹن میں صورتحال کچھ مختلف مگر جذبات اتنے ہی شدید تھے، وہاں موجود پاکستانی شائقین نے میچ کے بعد ٹیم سلیکشن پر کھل کر سوالات اٹھائے، متعدد افراد نے کپتان اور بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں