ٹی20ورلڈ کپ’آج پاکستان اور انگلینڈ مدمقابل

کولمبو(سپورٹس نیوز) ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں گرین شرٹس کا دوسرا امتحان آج ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کینڈی میں مدمقابل ہوں گی، میچ شام ساڑھے 6بجے پالی کیلے سٹیڈیم میں ہوگا اگر مگر سے بچنا ہے تو انگلینڈ کو ہرانا ہوگا، انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے رسائی آسان ہوگی۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو ایک ایک میچز کے بعد قومی ٹیم کا صرف ایک پوائنٹ ہے جبکہ انگلینڈ کے ناصرف 2 پوائنٹس پر بلکہ اس کا رن ریٹ بھی مثبت 2 اعشاریہ 55 ہے۔قومی ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کیلئے پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔پاکستانی اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے، ہمارے پاس کوالٹی سپنرز ہیں، عثمان طارق اچھی بالنگ کرا رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوانئٹ ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں