ٹی20ورلڈ کپ’پاکستان اورنیوزی لینڈ مدمقابل

کولمبو (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20ورلڈ کپ میں سپر8کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا،شاہینوں کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث منسوخ ہوگیا،جبکہ میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا،جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا۔سپر 8مرحلے میں پاکستان اگلے 2میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24اور 28فروری کو کھیلے جائیں گے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم 6ماہ سے اسی کی تیاری کر رہے ہیں،کھلاڑی پر اعتماد ہیں، تیاری بھی مکمل ہے،نتائج اچھے ملیں گے۔کولمبو میں آج بارش کا 74فیصد امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے،جس کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں