ٹی20 ورلڈکپ پاکستان کی شاندارکامیابی

کولمبو (سپورٹس نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102رنز سے شکست دے کر سپر 8مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200رنز کا ہدف دیا۔ 200رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نمیبیا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا لیکن 40رنز پر صائم ایوب 14رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی 23گیندوں پر 38رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ خواجہ نافع نے 5رنز اسکور کیے۔دوسر ی جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 57گیندوں پر 4چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، صاحبزادہ فرحان 100 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ شاداب خان نے بھی 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے 200 رنز کیہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 97 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔نمیبیا کی جانب سے اسٹینکیمپ 23 اور ایلکزینڈر 20 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے19رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔عثمان طارق نے 16 رنز دیکر 4کھلاڑیوں کوآٹ کیا۔اس کامیابی کے ساتھ ہی گروپ اے سے پاکستان نے بھارت کے ساتھ سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں