ٹی20 کرکٹ بدل چکی ہے’ اسٹرائیک ریٹ بہت اہم ہوتا جا رہا ہے’ شامل حسین

لاہور (سپورٹس نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر بیٹر شامل حسین کا کہنا ہے کہ پرفارمنس کی خوشی تب ہوتی ہے جب ٹیم میچ جیتے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر بیٹر شامل حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش ہوں کہ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا ہوا اور پہلے میچ میں اچھی بیٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ بدل چکی ہے، اسٹرائیک ریٹ کو دیکھنا پڑتا ہے۔شامل حسین نے کہا کہ میرا فوکس محنت پر ہے تنقید سے پریشان نہیں ہوتا، لوگوں کی تنقید پر اپنا بیٹنگ اسٹائل تبدیل نہیں کرسکتا، کچھ غلط ہوا تو ضرور بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔اوپنر بیٹر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جرسی پہننے کا الگ ہی فخر ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہتر نہ کرسکا لیکن ڈومیسٹک میں اچھا کھیل رہا ہوں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔شامل حسین کی 24 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان سعود شکیل 33 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، سلمان علی آغا، ایڈم زیمپا اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں