34

پائلٹس کی عدم دستیابی سے PIA کو سنگین بحران کا سامنا

اسلام آباد(بیوروچیف) کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کے بعد اس وقت دنیا بھر کی ایئرلائنز اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہیں۔انڈیا سے لے کر خلیج، یورپ اور امریکہ تک متعدد ایئرلائنز اپنے لیے درجنوں نئے جہاز خرید رہی ہیں، اور بیشتر مقامات پر نئی پروازوں کا آغاز کر رہی ہیں۔تاہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)توسیع تو دور موجودہ آپریشن کو برقرار رکھنے میں بھی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور اس کی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس کو موجودہ پروازیں چلانے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی ناکام ہوتی ہوئی قومی ایئرلائن کی اس تنزلی کی وجہ محض معاشی حالت نہیں ہے بلکہ کچھ دیگر قومی اداروں کی طرف سے کیے گئے فیصلے اور بدانتظامی بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں