فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بشپ اندریا س رحمت نے راجوڑی ڈپو کو تباہ کرکے واپس آنیوا لے فیصل آباد کے سپوت پائلٹ کامران بھٹی مسیح کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامران بھٹی مسیح نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر مسیح برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہ مسیح برادری ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی پاکستان کی سلامتی ‘خودمختاری کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی یاد رہے پائلٹ کامران بھٹی مسیح ولد بشیر عالم بھٹی مسیح کا 462 گ ب عیسی نگری سمندری سے تعلق ہے،ابتدائی تعلیم فیصل آباد گورنمنٹ کوتوالی ہائر اسکول سے حاصل کی والدہ شہناز بی بی الائیڈ ہسپتال میں سٹاف نرس تھی ان کی دو بہنیں لیڈی ڈاکٹر بن کر الائیڈ ہسپتال ہیں ۔



