3

پائوں پھسلنے سے مسافرٹرین تلے آ کر جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ریلوے اسٹیشن پر ٹرین تلے آ کر مسافر جاں بحق، بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے گنے سے لوڈ ٹرالی کو آگ لگ گئی، منافع کا لالچ دیکر5شہریوں کے ساتھ3کروڑ کا فراڈ، پولیس مصروف تفتیش ،بتایا جاتا ہے کہ رحیم یار خان کا رہائشی فاروق احمد ولد فیض بخش ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے فیصل آباد آیا، ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش کے دوران پائوں سلپ ہونے سے ٹرین تلے آ کر کچلا گیا، ریلوے پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، جبکہ ساہیانوالہ کے علاقہ ایکسپریس وے پر بجلی کی تاروں کو چھونے سے گنے سے لوڈ ٹریکٹر کو آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو پا لیا، علاوہ ازیں مدینہ ٹائون کے زکریا نے بتایا کہ اس کے وقف کار ملزم ارسلان سے ایک کروڑ78لاکھ انجن آئل اور ٹائر خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بوگس نکلا،سرفراز کالونی کے نواز نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عامر نے 65لاکھ کا کپڑا خریدکر بدلے میں چیک دیا جو کہ بینک سے کیش نہ ہو سکا، غلام محمد آباد صدر بازار کے وسیم کا کہنا ہے کہ ملزم وحید نے کاروبار کیلئے27لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی اور غلہ منڈی کے تاجر آصف نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم اویس نے27لاکھ71ہزار کا مال خرید کر بدلے میں بوگس چیک دے دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو کیش نہ ہو سکا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں