پائیدار امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے

فیصل (سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن سنٹرل کمیٹی کے ممبر سید محمد علی بخاری نے درالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ پر خودکش دھما کہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے شر پسند عناصر کا ہمارے دین اسلام سے دور تک کا تعلق نہیں ہے، مساجد اور مدرسوں میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشتگردوں کی اس بزدلانہ فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ایسی کاروائیوں میں ملوث شر پسند عناصر ملک و قوم کے دشمن ہے، پاکستان کا امن خراب کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، پائیدار امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے، امن کی بحالی میں عوام بھی حکو مت اور سیکورٹی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں