پابندی بیلنس کی غیر منصفانہ پالیسی کے تحت لگائی گئی

اسلام آباد (بیورو چیف)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ ہم پر پابندی بیلنس کی غیر منصفانہ پالیسی کے تحت لگائی گئی جس کا کوئی جوازبا قی نہیں رہتا، ہمارا کبھی بھی دہشتگردی، فرقہ پرستی و شدت پسندی سے کوئی تعلق نہیں رہا ہم خود عرصہ دراز سے دہشتگردی کا شکار ہیں،ہم نے پاکستان میں اتحا د بین المسلین کی بنیاد رکھی اور ہمیشہ اتحاد و وحدت اْمت اور اتحاد بین المسلمین کا راستہ اپنایا ، سانحہ ترلائی اسلام آباد مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ کی شفاف تحقیقات کر اکر تمام کر داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اس وقت فتنہ الہند،فتنہ الخوارج وغیرہ وغیرہ جیسی دہشت گردتنظیموں کے چرچے ہیں اور ماضی کی طرح لسٹیں بھی شائع کی جا رہی ہیں جس میں بدقسمتی سے بیلنس کی غیر منصفانہ پالیسی کے تحت ہمارا نام بھی شامل ہے۔ مدتوں سے ملک میں جاری انتہا پسندی ،تکفیر،شدت پسندی اور کشت و کشتارجاری رہاجس کے نتیجے میں مختلف طبقات سے سینکڑوںشہداو زخمی ہوئے اور ہزاروں متاثرین ،پسماندگان اور لواحقین ہیں۔ انتہا پسندوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کیے رکھی ، عارضی وقفے کو امن کا نام دیا جاتا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں