2

پاراچنار میں حالات سنگین،اسلام آباد،کراچی اور لاہور میں بھی د ھرنے

کرم (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ امن جرگے کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق تحریری امن معاہدے کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے، آج کوہاٹ میں حتمی فیصلے کے لیے گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ ادویات اور خوارک کے خاتمے، راستوں کی بندش اور علاج و معالجے کی سہولیات نہ ملنے سے اموات اور آمد و رفت میں رکاوٹوں کیخلاف پاراچنار میں 7دن سے احتجاج جاری ہے، شدید سردی میں بچے، بڑے اور بزرگ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 78دن گزر گئے ہیں، راستوں کی بندش سے 100سے زائد دیہاتوں کے مکین بھی متاثر ہیں۔ علاج نہ ہونے سے پاراچنار میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 100ہوگئی جبکہ بڑوں کی اموات اس کے علاوہ ہیں۔ پاراچنار کی صورتحال پر اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بھی احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں، کراچی میں دھرنے کے باعث نمائش چورنگی پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا نے علاقے میں خوراک اور دواں کی قلت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں