پارلیمانی جماعتوں کے اتحاد سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے متحد ہونے سے دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہے پاکستان کی افواج نے بھارت کے بعد افغانستان کوبھی بتا دیاہے قوم ملک کی سلامتی اور حفاظت کیلئیسب کچھ کا سکتی ہے ۔ انکاکہناتھاکہ پیٹی آئی کے سیاسی کردار سے لگتاہے کہ اسے اپنے با نی کی ضرورت ہے پاکستان اور عوام سے کوئی دلچسپی نہیں نہ اس کاملک کے مفاد کے لئے کوئی ایجنڈاہے-پاک فوج کے نوجوان اورقانون نافذ کرنے والے دیگرادارے دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں-انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں کومسلم لیگ ن نے مار کر نکالا، بانی پی ٹی آئی اسے واپس لائے-دہشت گردی کا مسئلہ تو حل ہو چکا تھا2018 میں مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کو ختم کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کو جیل میں بند یا ملک سے بھگا دیا تھا، بتایا جائے کہ ملک میں دہشت گردی واپس کیسے آئی؟آج حملے ہو رہے ہیں،اس کی ذمے دار اس وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت ہے۔سابق صدر عارف علوی نے ایسے 100 سے زائد لوگوں کو معاف کیاجنہوں نے لوگوں کو ذبح کیا لسانیت اور فرقہ واریت کی جو آگ لگائی جا رہی ہے ہمیں اسے روکنا چاہیے-انہوں نے کہا کہ کی پی اور بلوچستان دہشت گردی سے جل رہاہے پاک فوج جوان دہشت گردوں کامقابلہ کرکے ملک کے لئے جان کے نذرانے پیش کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی صرف ایک قومی مجرم کی رہائی کا ایجنڈالے کرچل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں