پارلیمنٹ کا اجلاس جمعہ کو بلانیکا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس24جنوری کو بلائے جانے کا امکان ہے میڈیا ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24جنوری بروز جمعہ کو صبح 10 بجے بلایا جائے گا، مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں