23

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس16 اپریل منگل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا۔صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 56(3)کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں