پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2مارچ کو طلب کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو چیف)نئے پارلیمانی سال کے آغاز پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی، وزیر اعظم اجلاس طلبی کی سمری صدر مملکت کو بھجوائیں گے۔صدر آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں