پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایوان صدرکی فرمائش پر مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے بعد مشترکہ اجلاس کے نئے وقت سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا جائے گا،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اب سہ پہر کی بجائے صبح کے اوقات میں ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی شیڈول میں تبدیلی کیلئے ورکنگ جاری ہے،مشترکہ اجلاس کے نئے شیڈول کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں