36

پارلیمنٹ ہائوس میں شارٹ سرکٹ

اسلام آباد (بیوروچیف) سینیٹ اور قائمہ کمیٹیوں کے آج ہونے والے اجلاس ملتوی کر دیئے گئے، سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت میں چند مقامات پر برقی چنگاریاں اٹھیں، جانچ کے دوران پتہ لگا کہ عمارت کے حساس بجلی اور آڈیو ویڈیو آلات کی تاریں کتری ہوئی ہیں۔اس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری ہوا جس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفاتر 3 دن بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں