فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ میں کاروباری لین دین پر پارٹنر نے ساتھی تاجر کے سوا کروڑ روپے ہڑپ کر لیے’ مدینہ ٹائون کے رہائشی حمزہ شاہد نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کا ملزم عمیر سعید کے ساتھ مشترکہ کاروبار تھا، حساب کتاب کرنے پر ملزم کے ذمہ ایک کروڑ 25لاکھ روپے کی رقم واجب الادا نکلی تو ملزم سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے انکاری ہو گیا۔ بعدازاں رقم کے بدلے میں عسکری بنک سوساں روڈ کا چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا
2