پارٹی رہنما کارکنوں کو عہدوں پر تعینات کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ سیاسی اورمعاشی حالات میں پارٹی کے باوقارکارکنوں کوسیاسی اورحکومتی عہدے دیے جائیں جوکارکن پارٹی کے وفادار،مخلص اورعوام کی بے لوث خدمت کرنے والے ہیں انہیں عزت ملنی چاہئے انہوں نے عام انتخابات میں ایسے نوجوانوں کوپارٹی ٹکٹ بھی دیے جائیں تونہ صرف پارٹی مزیدمستحکم ہوگی بلکہ عام کارکن بھی متحداورمنظم ہوں گے۔کئی بارہارنے والے بزرگ صرف کارکنوں کی رہنمائی کریں توان کے زیادہ عزت ہوگی۔ان کاکہناتھاکہ وہ خودکسی عہدے کے خواہش مندنہیں 2باراللہ تعالی کی مہربانی،میاں نوازشریف کے فیصلوں اورعوام کی دعاں سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے حلقہ کے عوام اورکارکن آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج پارٹی کارکن مایوس اورپریشان ہیں میاں نوازشریف کوخودمتحرک ہوکرکارکنوں کے درمیان ہوناچاہئے۔چاروں صوبوں سمیت ہرشہراورضلع میں ازسرنونظیم سازی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں